جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام انتخابات 2024:الیکشن کمیشن کا جلد آر اوز کی تعیناتی کا فیصلہ

03 نومبر, 2023 16:15

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیےجلد آر اوز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا نومبر کے وسط میں ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے کا امکان ہے ،عدلیہ کی جانب سے عام انتخابات میں آر اوز دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی آر اوز عدلیہ سے لینے کی پہلی ترجیح ہے ، الیکشن کمیشن کو عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرستیں بھی موصول ،ہوگئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی کے افسران کی فہرست بھی تیار کر رکھی ہے، آر اوز عدلیہ سے یا بیوروکریسی سےہوں گے,حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن جلد کرے گا، الیکشن کمیشن عدلیہ سے آر اوز لینے کے حوالے سے پہلی ترجیح کا اظہار کر چکاہے۔

آر اوز کی تعیناتی کے بعد ریٹرننگ افسران کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں ٹریننگ دی جائے گی،الیکشن کمیشن آر اوز کی تعیناتی کے بعد ڈرافٹ پولنگ اسکیم آر اوز کو فراہم کرے گا۔

یہ پڑھیں : عام انتخابات 8 فروری 2024کو ہوں گے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top