جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں 6 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو ویکسینیشن کے منتظر

05 ستمبر, 2024 11:55

یونیسیف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ غزہ میں ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والی پولیو ویکسینیشن مہم کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں 10 سال سے کم عمر کے 6 لاکھ 40 ہزار بچے پولیو ویکسینیشن کے منتظر ہیں جن کیلئے یونیسیف، یو این آر ڈبلیو اے اور ڈبلیو ایچ او ان بچوں کو قطرے پلانے کی مہم چلانے کیلئے انتھک کام کر رہے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق پولیو کے قطرے پلانے کے پہلے مرحلے میں یکم سے 3 ستمبر تک 513 ٹیموں نے 10 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسینیشن پھیلائی گئیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد کا سربراہ گرفتار

یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے اندر اور اس سے باہر خاص طور پر ہمسایہ ممالک میں پولیو پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ ’اس ہفتے ہم نے اس پر بات کرنا شروع کر دیا۔

یونیسیف کے مطابق ایک چوتھائی صدی سے غزہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، لیکن ‘گندے پانی اور ملبے کی گہرائیوں سے یہ غیر مرئی خطرہ واپس آ گیا ہے۔‘

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top