مقبول خبریں
اسرائیلی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد کا سربراہ گرفتار
ترک حکام نے اسرائیلی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے مالیاتی نیٹ ورک کے سربراہ لیریڈن ریکسپی کو گرفتار کرلیا۔
30 اگست کو استنبول پولیس نے ایک آپریشن کے دوران موساد کی جانب سے رقم منتقل کرنے کے الزامات کے سلسلے میں لیریڈن ریکسپی کو حراست میں لیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق لیریڈن ریکسپی کو عدالت میں الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔
ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی ریکسپی کے 25 اگست کو ملک میں داخل ہونے کے بعد سے اس کی نگرانی کر رہی تھی۔
ایم آئی ٹی کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ لیریڈن ریکسپی نے موساد کے لیے مالی کارروائیوں کا انتظام کیا اور ویسٹرن یونین کے ذریعے ترکیہ میں فیلڈ ایجنٹوں کو بار بار بڑی رقم منتقل کی۔
واضح رہے کہ جنوری 2024 سے اب تک ترک حکام اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے درجنوں افراد کو حراست میں لے چکے ہیں جن میں نجی تفتیش کار بھی شامل ہیں۔