جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ :اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کا گلی گلی تعاقب کر رہے ہیں،ترجمان حماس

18 نومبر, 2023 11:14

 

مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام برگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی میں تعاقب کر رہے ہیں۔

ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کیلئے تیار کیا ہے۔

دوسری جانب غزہ پٹی سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملوں سے کئی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، حماس کے القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج بھی جاری کردی ہی جس میں اسرائیل کے جنگلات میں بھی اسرائیلی فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کا گھر تباہ کردیا، ویڈیو جاری

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top