جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹوئٹر’ اسپیس‘ نےتاریخی ریکارڈبنا ڈالا

21 اپریل, 2022 12:50

سابق وزیراعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی کے بعد سے ہی عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں، گزشتہ شب انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں لائیو شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ٹوئٹر کی تاریخ میں اب تک عمران خان کی اسپیس میں ایک لاکھ 65 ہزار افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ دوسرا نمبر میوزک بینڈ ’کے پوپ‘ کا ہے۔

ارسلان خالد نے بتایا کہ کسی بھی اسپیس سیشن میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 62 ہزار سامعین کا ریکارڈ بن گیا۔

Ex-Pak PM Imran Khan breaks record with 165k participants in a Twitter Space, says his party - World News

پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر اسپیس کی میزبانی سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور سوشل میڈیا لیڈ جبران الیاس نے کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کے اسپیس سیشن نے اس فیچر کے لانچ ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ سنی جانے والی اسپیس کا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مینار پاکستان جلسے میں سیکیورٹی خدشات ہیں، ڈپٹی کمشنر کا عمران خان کو خط

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top