جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت، ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے : شیخ رشید

17 جولائی, 2021 15:23

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کو یقین دلاتے ہیں ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رات وزیر اعظم صاحب دورہ کے بعد واپس آئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا ازبکستان کا کامیاب دورہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چینی وزیر پبلک سیکیورٹی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، قراقرم ہائی وے پر حادثے میں 9 چینی، 2 ایف سی اہلکار اور 2 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔ وزیراعظم نے کل وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کو یقین دلاتے ہیں ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ بس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے۔ سی پیک کے دشمنوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی وزیر داخلہ کا شیخ رشید کو فون، داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت

شیخ رشید نے کہا کہ چین سے ہماری دوستی ہے، جس پر ہمیں فخر ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ متعلقہ سیکیورٹی ایجنسی کو چینیوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور افغان صدر کی ملاقات کی تفصیل دفتر خارجہ ہی بتا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ بارڈر مینجمنٹ کو دیکھ رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن ہو۔ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں نہیں چند سو پاسپورٹ جعلی جاری کیے گئے۔ جعلی پاسپورٹ جاری کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ تمام ویزا سسٹم بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایگزٹ کو بھی آن لائن کر دیا گیا تاکہ کرپشن کو ختم کیا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top