جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

23 اپریل, 2021 12:23

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے خصوصی توجہ دی، پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی سیکریٹری مائنز اینڈ منرل نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ معیشت مضبوط کرنے کے لئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لانا ضروری ہے۔ شعبہ معدنیات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو بھی شوبازی کی نذرکیا گیا۔ بڑے بڑے دعوے کئے گئے، لیکن ایک پائی کا بھی فائدہ نہ ہوا۔ ہماری حکومت نے اس سیکٹر پر خصوصی توجہ دی ہے۔ کانوں کی لیز کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے کے پوٹینشل سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ مقامی معدنیات کے استعمال سے انڈسٹری کو فروغ اور روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top