جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیرخارجہ کا اقوام متحدہ کو بھارتی اقدامات پر خط

04 اگست, 2021 16:07

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے خطوط میں اقوام متحدہ کی توجہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات پر دلائی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان 5 اگست 2019 کے تمام غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے،سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار

وزیرخارجہ نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے ضروری ہے۔ لہذا بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیداکرے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا بھارت 5 اگست 2019 کے تمام اقدامات کو واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بیان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top