جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سیلابی صورتحال، آبادیوں میں پانی داخل

15 اگست, 2018 12:44

دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر درمیانے درجہ کے سیلاب سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے مقامی رہائشی پانی میں محصور ہوکر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آچکا ہے۔

جس کے باعث دو درجن کے قریب دیہاتوں میں پانی داخل ہوچکا ہے برج عمر ، جھنڈے کا برج ، برج مل ، لودیا ، پٹھان کوٹ ، سانبھل سمیت درجنوں علاقوں کی فصلیں تباہ ہونیکا خدشہ ہے۔

موضع لودیا کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں پانی داخل ہوچکا ہے پانی محصور افراد کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی فلڈ وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جس کے باعث نقصانات کا اندیشہ ہے ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو سمیت کوئی بھی ٹیم ان کی مدد کے لیے تاحال نہیں پہنچی ہے فلڈ کنٹرول روم کے مطابق آئندہ دو یوم تک پانی میں اضافہ ہوتا رہے گا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top