جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنوبی افریقہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 341 ہو گئی

15 اپریل, 2022 17:21

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی، اب تک 341 افراد زندگی کھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ کا شہر ڈربن بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، جہاں سڑکیں اور پل بہہ گئے۔ شہری بجلی اور پانی سمیت دیگر بنیادی سہلتوں سے محروم ہیں۔ تمام انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔

اب تک سیلاب سے 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 341 تک پہنچ گئی ہے۔ درجنوں لاپتہ ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 58 تک جا پہنچی

امداد کارکنوں کو بارشوں کے تھمنے کے بعد بہت کم افراد زندہ مل پائے۔ علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ دو ہزار سے زائد بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے کے لیئے پناہ گائیں قائم کردیں گئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top