جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف سی قلعہ، پرچم کشائی کی تقریب

14 اگست, 2018 16:29

شبقدر میں 71 ویں یوم جشن آزادی کے حوالے سے ایف سی قلعہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ڈی او ایف سی انتظامیہ کے آفسران اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔

71 ویں یوم جشن آزادی کی پرچم کشائی تقریب ایف سی قلعہ شبقدر میں منعقد ھوئی ڈی او ایف سی عطاءالرحمان نے ایف سی گراونڈ میں انتظامیہ کے آفسران اور علاقہ عمائدین کے ہمراہ میں پرچم کشائی کی۔

فرنٹیر کانسٹبلری کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی پرچم کشائی کی اس تقریب میں ایف سی افسران علاقہ مشران نے شرکت کی ۔

ایف سی کے جوانوں نے پریڈ نعرے تکبیر کے آواز بلند کی ڈی او ایف سی عطاءالرحمان خان کا کہنا تھا کہ کہ زندہ اور آزاد قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولتی۔

14 اگست تجدید عہد کا دن ہے ہم سب اس دن یہ عہد کریں کہ ہم پاکستان کو واقعی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائیں پاکستان بنانے میں بزرگوں نے بڑی محنت کی اور بہت قربانیوں سے یہ ملک پاکستان معرض وجود میں لایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے فرنٹیئر کنسٹیبلری کے سینکڑوں جوانوں نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈی او ایف سی عطاءالرحمان خان نے ایف سی شھداء کے ورثاء میں عید کے کپڑے تقسیم کئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top