جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم کو نیوزی لینڈ نے 131 رنز سے ہرادیا

12 دسمبر, 2023 15:14

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 131 رنز سے شکست دے دی۔

کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔

نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

اس میچ میں کپتان ندا ڈار کے چہرے پر بولنگ کے دوران گیند لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کرگئیں

اس کے علاوہ فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار ہوگئیں، ڈیانا پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔

پی سی بی کے مطابق انجری کے بعد ڈیانا کو ٹیسٹس کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، انہیں انگلی میں فریکچر ہوا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top