جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سرکلر ریلوے : متاثرہ افراد کو متبادل دو، نہیں تو بلڈوزر کے سامنے کھڑا ہوجاؤں گا : فردوس شمیم

10 جولائی, 2019 16:05

کراچی : فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لیئے توڑے جانے والے گھروں کے رہائشی افراد کو گھر توڑنے سے قبل متبادل دے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے کے رہائشی افراد کے گھر گرانے کے نوٹس دیئے جارہے ہیں۔ حکومت سندھ ان لوگوں متبادل دے، اگر متبادل نہیں دیا گیا تو میں خود احتجاج کروں گا اور بلڈوزر کے سامنے کھڑا ہوجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریل کے ٹریک بنانے سے قبل گھر توڑنا زیادتی ہے، عدالت نے بھی متبادل دینے کا حکم دیا ہے، سرکلر منصوبہ حکومت سندھ کا منصوبہ ہے، جن افسران نے قبضوں کی اجازت دی ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top