جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

23 جون, 2019 16:59

کراچی: پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا ٹریلر مداحوں کے لئے جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے ٹریلر جاری ہوتے ہی مقبول ہو گیا۔ اس فلم میں ماہرہ خان، شہریار منور اور مایا علی کی شاندار اداکاری دیکھی جائے گی۔ اس فلم کے ٹریلر سے اس کی کہانی کا معلوم ہوتا ہے کہ شہریار منور ٹی وی اداکار کا کردار نبھارہے ہیں جو شادی سے بیزار کسی اچھے رول کی تلاش میں ہیں، لیکن ان کی زندگی میں مایا علی اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر آتی ہیں۔

تاہم سپراسٹار فواد خان کی موجودگی مداحوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوئی ہے۔ جبکہ ماہرہ خان نے اپنے انداز سے اپنے مداحوں کو بہت متاثر کی ہے کیونکہ اس فلم میں وہ بے حد خوبصورت اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔ جبکہ یہ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top