جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف آئی اے نے پنجاب پولیس کو مطلوب پانچ ملزمان کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا

20 جون, 2022 13:37

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول کے ذریعے کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یو اے ای فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے۔ ملزمان میں محمود وقاص، ندیم، شاہ محمد گوندل، رمیز خان اور عباس علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حلفیہ کہتا ہوں کہ کسی مالی فراڈ میں ملوث نہیں : مونس الہٰی کا ایف آئی اے کو جواب

ملزمان قتل و دیگر مقدمات میں ملوث اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top