مقبول خبریں
وفاقی حکومت نے بیماریاں پھیلنے کی ایڈوائزری جاری کردی
کراچی: وفاقی حکومت نے سندھ بھر میں بیماریاں پھیلنے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ گرمی کے موسم میں نیگلیریا ، چکن گونیا ، ڈینگی بخار جیسے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
جاری ایڈوائزری کے مطابق صوبہ میں ان بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ عوام میں ان بیماریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔
محکمہ صحت وہ تمام اقدامات کرے جس سے ان بیماریوں سے بچا جاسکے۔ رواں سال میں اب تک کراچی سمیت سندھ بھر میں دو سے زائد اموات نیگلیریا کی وجہ سے ہوئیں۔ موسم گرما میں چکن گونیا اور ڈینگی بخار کی وبا پھیلتی ہے۔