جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر فواد چودھری کا رد عمل سامنے آگیا

30 جولائی, 2021 20:24

اسلام آباد: ‏سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر وفاقی وزیر فواد چودھری کا رد عمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعظم کی پالیسی واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے، تاریخ آگے بڑھائی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

ان کا کہنا تھا کہ ہر ایسے اقدام کے خلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت شدید متاثر ہو، سندھ حکومت ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے عام آدمی کا روزگار متاثر نہ ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top