جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کی ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر کام شروع کردیا ہے: فواد چودھری

06 جولائی, 2021 16:57

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کل ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا اعلان کیا تھا، ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ نے لاہور دھماکے کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے پر پولیس کو مبارکباد دی، بہت جلد اس دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مزید ثبوت سامنے لائیں گے، لاہور دھماکے میں ملوث اہم ملزمان قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت کی دہشت گردی کا کلبھوشن کے بعد یہ دوسرا بڑا ثبوت ہے، وزیراعظم نے کل ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا اعلان کیا تھا، ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ دہلی سے بینک سے پیسوں کی منتقلی کی تفصیل جلد سامنے آئے گی، ٹیسٹنگ سروس کے نظام پر کام کریں گے، اس میں ٹیکنالوجی لانا بہت ضروری ہے، ٹیسٹنگ سروس میں شفافیت کیلئے ایک نظام واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب بلوچ قوم پرستوں سے بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا : فواد چوہدری

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو رپورٹ ملی کہ حکومتی اراکین کافی پروٹوکول استعمال کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکولز میں کمی لائیں، وفاقی وزرا کو ہی گاڑیوں پر جھنڈا لگانے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان عظیم ملک بننے جارہا ہے، گوادر سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ فاٹا کی اے لسٹ میں شامل اضلاع میں تھری جی اورفورجی سروس فراہم کردی گئی ہیں، فاٹا کے تمام علاقوں کو تھری جی اور فورجی سروس فراہم کرنا بنیادی حق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top