جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فخر زمان تاحال انجرڈ، افغانستان سے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے

22 اکتوبر, 2023 16:19

چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور ٹیم منجمنٹ پر امید ہے کہ وہ جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: نامناسب پوسٹرز کے ذریعے بھارتی شائقین پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

فخر مان کے علاوہ ٹیم کے تمام پلیئرز فٹ، صحت مند اور افغانستان سے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے تمام پلیئرز نزلہ اور بخار سے نجات پاچکے ہیں، واضح رہے کہ بنگلور میں پاکستان کے متعدد پلیئر بخار اور نزلے کا شکار ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top