جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جعلی بینک اکاونٹس کیس، ملزمان کمرہ عدالت سے گرفتار

15 اگست, 2018 10:59

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے سربراہ اومنی گروپ انور مجید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کی گئی جس میں ملزم انور مجید اور ملزم عبد الغنی مجید عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

عدالت کا مجید فیملی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، انور مجید اور ان کے چاروں بیٹے عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس ہم نے نہ گرفتاری کا کہا ہے نہ ہی گرفتاری روکنے کے کوئی احکامات دے رہے ہیں، مزید تمام لوگوں کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکلم بھی جاری کیا ہے ۔

عدالت نے انور مجید کے وکیل شاہد حامد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا مسترد کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top