منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فیس بک اور معروف برینڈ رے بین نے اسمارٹ چشمے متعارف کرادیے

13 ستمبر, 2021 13:44

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک اور چشموں کی معروف برینڈ رے بین نے اسمارٹ چشمے متعارف کرادیے۔

رے بین اسٹوریز نامی یہ اسمارٹ چشمے پہننے والے شخص کی آواز پر کام کریں گے یعنی جس شخص نے اس اسمارٹ چشمے کو پہنا ہوگا اس کے بولنے پر یہ تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں جب کہ چشمے کے فریم وائرلیس طور پر بذریعہ ایپ فیس بک سے جڑ سکتے ہیں۔

رے بین اسٹوریز نامی یہ اسمارٹ چشمے جو 299 امریکی ڈالرز یعنی 50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد قیمت سے شروع ہورہے ہیں، انہیں سب سے پہلے برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، آئرلینڈ، اٹلی اور امریکا میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: مہاتما گاندھی کا چشمہ پونے 6 کروڑ میں نیلام ہوگیا

ان اسمارٹ چشموں کے فریمز پر کیمرا نصب ہوگا جب کہ فریمز کی کمانیاں فون کالز یا میوزک سننے کے لیے اسپیکر کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

صارفین کمانیوں پر لگے بٹن دباکر یا وائس کمانڈ استعمال کرکے 30 سیکنڈ تک کی تصویر یا ویڈیو کلپ ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان اسمارٹ چشموں کو فزیکل طور پر بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ ان چشموں میں صرف ایپ کو چلانے کے لیے درکار ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top