جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیرقانونی اور بدنیتی ہے : بلاول بھٹو زرداری

07 اکتوبر, 2021 15:41

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع بدنیتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ یہ بدنیتی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی و آئینی اقدام اٹھائیں گے : مسلم لیگ ن کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top