مقبول خبریں
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں 30 اپریل تک توسیع
اسلام آباد: ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیکس ایئر کے لیے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں اتنی بار توسیع کی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی جس کے بعد اب نان فائلرز 30 اپریل تک ٹیکس ریٹرن جمع کراسکتے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے 30 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔