جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز کی مشق نسیم البحر

07 اکتوبر, 2021 12:59

اسلام آباد : پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز نے مشق نسیم البحر میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر 13 کے دوران پاک بحریہ، رائل سعودی نیول اور ائیر فورسز نے شاندار فائر پاور کا مظاہرہ کیا، جبکہ سعودی فضائیہ کے جہاز نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ میزائل فائرنگ میں رائل سعودی ائیر فورس کے ایف 15 جہاز نے پہلی بار شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے : شہباز شریف

پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ دونوں بحری افواج کے سربراہان نے جوائنٹ فلیٹ ریویو کے دوران مشق میں شریک بحری جہازوں کا معائنہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق نسیم البحر دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کے فروغ اور بحری خطرات سے ملکر نبرد آزما ہونے کے عزم کا مظہر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top