جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دوربین لگا کر بھی دیکھیں تو عمران خان کے سبز باغ نظر نہیں آتے: مریم نواز

17 جولائی, 2021 18:06

ڈڈیال: مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوربین لگا کر بھی دیکھیں تو عمران خان کے سبز باغ نظر نہیں آتے، عوام جھوٹے خواب دکھانے والے کو بھی ڈھونڈ رہے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا ڈڈیال آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہے، آزا دکشمیر میں والہانہ استقبال کیا گیا، نواز شریف اور مجھ پر محبتیں نچھاور کی گئیں، عمران خان نے سبز باغ دکھائے، عوام انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا بھی سبز باغ دکھایا گیا تھا، دوربین لگا کر بھی دیکھیں تو عمران خان کے سبز باغ نظر نہیں آتے، عوام جھوٹے خواب دکھانے والے کو بھی ڈھونڈ رہے ہیں، عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آرہا ہے، عوام سے روٹی چھینوگے تو کس منہ سے عوام میں جاؤ گے؟۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے دوڑیں لگوادیں، مان لیں نواز شریف سب کے استاد ہیں : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 4 سال آٹے کی قیمت کو بڑھنے نہیں دیا، لوگ وفاقی حکومت کو جانتے ہیں نہ جعلی وزیراعظم کو، نواز شریف کے دل میں عوام کی تکلیف کا احساس تھا۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی لیکن ملک میں ترقی ہوئی، عوامی وزیراعظم ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دور سے عوام کو نہیں دیکھتا، لوگ حکومت سے چھٹکارے کی دعا مانگ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top