جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بابر اعظم کی شاندار اننگز بھی پاکستان کو وائٹ واش سے نہ بچا سکی

14 جولائی, 2021 10:54

 برمنگھم: بابر اعظم کی شاندار اننگز بھی پاکستان کو نہ بچاپائی ،انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں  پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ برمنگھم میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو332 رنز کا ہدف دیا جو کہ انگلش ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز تین صفر سے جیت لی اور پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ 

انگلینڈ کے جیمز ونس کو مین آف دی میچ جبکہ فاسٹ بالر ثاقب محمود کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی 

انگلینڈ کی اننگز:

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس اور لوئس گریگری نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 102 اور 77 رنز اسکور کیئے۔

جیمز ونس کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جبکہ لوئس گریگری نے 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاداب خان نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز:

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 158 محمد رضوان نے 74 اور امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صہیب مقصود صرف 8 رنزہی بنا سکے ۔ فہیم اشرف 10، حسن علی 4، اورشاداب خان کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کرس نے 5 اور ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top