جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایتھوپیا میں خانہ جنگی، خوراک کی قلت، ڈاکٹر تک کھانے کے لیے بھیک مانگنے پر محبور

29 جنوری, 2022 12:49

عدیس ابابا : ایتھوپیا کے جنگ زدہ علاقے ٹگرے کو خوراک کی انتہائی کمی کا سامنا ہے، حالات اتنے خراب ہیں کہ اسپتال کی نرسوں اور ڈاکٹروں کو کھانے کے لیے بھیک مانگنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آٹھ مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی، وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افریقی ممالک میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز

مقامی ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ سات مہینوں کے دوران بڑے اسپتال کی نرسوں اور ڈاکٹروں کو کھانے کے پارسل کے لیے قطار میں کھڑا دیکھنا معمول بن گیا ہے۔ انہیں گزشتہ سال مئی سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کھانے کا تیل، سبزیاں، اناج و دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ اسے خریدنا بھی محال ہے، کچھ نے کھانے کے لیے بھیک مانگنا شروع کر دی ہے۔ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top