جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انگلش فاسٹ بالر اسٹیورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

30 جولائی, 2023 13:02

اوول: انگلینڈ کے فاسٹ بالر اسٹیورٹ براڈ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سینتیس سالہ اسٹیورٹ براڈ پانچویں ایشیز ٹیسٹ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

انگلش فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا 167 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 602 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسٹیورٹ براڈ 121 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 178 اور 65 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top