جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا، ذمہ دار کون ہے؟ شیری رحمان

19 جولائی, 2021 13:40

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے، کم بجلی پیدا کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی و گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے زیادہ پاور پلانٹ لگائے۔ اب حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں صفائی کا کام آؤٹ سورس، کچرے سے بجلی بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے۔ تمام پاور پلانٹس اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، ذمہ دار کون ہے؟ حکومت بتائے کہ 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top