جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عام انتخابات 2024: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم، الیکشن کمیشن دروازے بند

24 دسمبر, 2023 17:15

اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آج آخری روز کا وقت ختم ہوگیا ہے اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دروازے بھی بند ہوگئے ہیں۔

الیکشن پروگرام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور چاروں صوبائی الیکشن کمیشن دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سندھ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، اور ہال کے اندرموجود امیدواروں سے ہی اب کاغذات وصول کئے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے، اب الیکشن کمیشن اور آروز کے آفس میں موجود امیدوار ہی کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں تین جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024؛ کونسا سیاستدان کہاں اور کس حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہے

آخری دن ہونے کے باعث ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔

کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر 1405 فارم جمع ہوچکے ہیں۔

کراچی ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کیلئے 333 فارم اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کیلئے 1072 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 332 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 165 سے زائد ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top