جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابات 2024 : ایم کیو ایم کے80فیصد نئے چہرے،زیادہ تر نوجوان شامل

27 دسمبر, 2023 12:56

 

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کے لئے زیادہ تر نئے اور نوجوان امید واروں کو سامنے لائی ہے ۔

قومی اسمبلی میں تجربے کار اور پرانے چہروں پر بھروسا کیا گیا ہے جبکہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے جن امیداروں کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں ۔

ان میں80 فیصدنوجوانوں کی اکثریت ہے، ان میں ڈاکٹر، انجینئر، ایم بی اے، آئی ٹی ماہر بھی شامل ہیں جو مختلف نجی اداروں میں ملازمت کررہے ہیں،۔

خواتین کی نشستوں پر دس فیصد خواتین کے کا غذات جمع کرائے گئے، جنرل نشست پر بھی خواتین امیداروں کو سامنے لایا گیا ہے،

جبکہ این اے239سائوتھ سے ایم کیو ایم نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس سیٹ پر آزاد امیداور سعد شکور کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

تین اہم رہنما ، ڈاکٹر خالد مقبول، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید مصطفی کمال نے تین حلقوں سے کاغذات جمع کرائے ہیں، خاتون رہنما آسیہ اسحاق نے جنرل نشست پراین اے232سے کاغذات جمع کئے ہیں۔

سید حفیظ الدین جنہیں کراچی کی سیاست کا وسیع تجربہ پہلی بار ایم کیو ایم کی جانب سے245سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

یہ پڑھیں : رہنما ایم کیو ایم وسیم قریشی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top