جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی اور پسند کا نہیں ہوگا : شیری رحمان

19 جون, 2021 13:52

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترامیم الیکشن جیتنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں، انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی اور پسند کا نہیں ہوگا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پارلیمان اور آئینی ادارے کے بیچ بڑھتے ہوئے عدم اعتماد پر تشویش ہے۔ الیکشن کمیشن نے 72 حکومتی ترامیم میں 45 پر مختلف اعتراضات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 15 ترامیم کو آئین کے متضاد جب 5 کو الیکشن ایکٹ 2017 کے متضاد کہا ہے۔ انتخابات کرانے والے ادارے نے آپ کی ترامیم کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اداروں کے بیچ خلاء اور عدم اعتماد کے ملک پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری کا بجٹ کی منظوری اور انتخابی قوانین کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ اس نہایت ہی اہم اور سنجیدہ معالے کی طرف حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔ حکومت کی ساری توجہ گالم گلوچ پر ہے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی ترامیم صرف 2023 الیکشن جیتنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔ انتخاباتی اصلاحات ایک الیکشن نہیں بلکہ صدیوں کے لئے کئے جاتے ہیں۔ ای وی ایم پر نا صرف اپوزیشن کو بلکہ الیکشن کمیشن کو بھی اعتراض ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا طریقہ کار کسی ایک جماعت کی مرضی اور پسند کا نہیں ہوگا۔ اسپیکر کہتا ہے اپوزیشن کے تحفظات دور کرے گے، وزیر اور مشیر کہتے ہیں قانون واپس نہیں لیں گے۔ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top