جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس

29 جولائی, 2021 15:35

اسلام آباد : انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان سے سروکار نہیں، ہماری معاشی حکمت عملی کا انحصار افغان امن پر ہے : وزیراعظم

پی ٹی آئی نے 13 جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top