جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر تعلیم کا 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

27 اپریل, 2021 17:19

اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 15 جون تک تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں مئی کے تیسرے ہفتے میں حالات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کافی خطرناک ہے، وبا پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں۔ چند ہفتوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، آکسیجن، وینٹی لیٹر ز پر مریضوں کی تعداد آج 5ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی

دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ این سی او سی میٹنگ میں تفصیل سے صورت حال کا جائزہ لیا گیا، 15 جون تک تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں مئی کے تیسرے ہفتے میں حالات کا دوبارہ جائزہ لیں گے، او اور اے لیول کے امتحانات بھی اب اکتوبر نومبر میں ہوں گے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہوگا ان کیلئے خصوصی امتحان کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی امتحانات میں بھی امتحانی کمرے میں 50 سے کم بچوں کو بٹھایا جائے گا۔ باہر ملک کی جامعات میں داخلہ لینے والوں کیلئے اے ٹو کے امتحانات چلتے رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top