جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معیشت کا مسئلہ نہیں نیت کا مسئلہ ہے، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں: خالد مقبول صدیقی

04 اگست, 2023 17:07

کراچی: خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ معیشت کا مسئلہ نہیں نیت کا مسئلہ ہے، شفاف غیر جانبدار الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔

کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 سے 14 اگست تک عشرہ یوم آزادی منائیں گے، ہم شفاف اور غیر جانبدار انتخابات چاہتے ہیں، امید کرتے ہیں ہمارے پارٹی پرچم نہیں اتارے جائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو پاکستان ایوان اپنی مدت پوری کریں گے، انتخابی مہم کا آج مرکزی الیکشن آفس سے آغاز کررہے ہیں، وزیراعظم نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگیں ہیں، رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد ضرورت ہوئی تو نام تجویز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مردم شماری میں 3 کروڑ سے کم کسی بھی نمبرکو قبول نہیں کریں گے: خالد مقبول

ان کا کہنا تھا کہ ہر وارڈ میں انتخابی دفتر کھلنے شروع ہوجائیں گے، معیشت کا مسئلہ نہیں نیت کا مسئلہ ہے، شفاف غیر جانبدار الیکشن وقت کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top