جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین اور کرغزستان کی سرحد پر زلزلےکے جھٹکے

23 جنوری, 2024 09:12

کرغزستان اور چین کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کے جھٹکے بھارتی شہر نئی دہلی، قازقستان ، تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئےہیں۔

زلزلہ چینی شہرآکسو سے 140 کلومیٹرمغرب میں آیاہے اور اس کی گہرائی 27 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید 3آفٹر شاکس، شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، وہاں زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top