جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، عبدالرزاق داؤد

14 جنوری, 2020 15:14

اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی،ای کامرس پالیسی پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک تشہیر میں اہم کردار اداکریگی اور ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے کمی

ای کامرس پالیسی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی تمام اشتراک داروں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکسٹائل یا چاول کی پالیسی نہیں، اسکے فوائد بڑے پیمانے پرہوں گے، ای کامرس پالیسی کا برائے راست فوائد نوجوانوں کو ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top