جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بدین میں ڈمپر اور کار کی ٹکر، تین افراد جاں بحق

15 اکتوبر, 2022 12:56

بدین : ڈمپر کی ٹکر سے مریض کو اسپتال لے جانے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ضلع بدین کے علاقے کھوسکی میں تیز رفتار ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

کار سوار افراد ایک مریض کو اسپتال لے کر جا رہے تھے کہ خود اس بڑے حادثے کا شکار ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top