جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دعا زہرا کی بازیابی نہ ہوسکی، عدالت کا بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

03 جون, 2022 12:47

کراچی : سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ جب تک بچی کا 164 کا بیان نہیں ہوگا، کیس ختم کیسے ہوگا، عدالت نے اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ اور نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے استفسار کیا کہ کیا پیشرفت ہے؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سرکاری ملازم اور ایک ضمانت پر ہے، دو کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ بچی کا پتہ چلا ہے۔ ہمیں سمجھ نہیں آرہی، اس کی مدد کون کر رہا ہے۔ ہم نے لاہور میں بھی دیکھا۔ ادھر اس کا کیس چلا۔ آپ لاہور ھائی کورٹ اور خیبر پختونخوا کی عدالت میں پیش ہوں، آپ سینئر آفیسر ہیں۔ جب تک بچی کی بازیابی یا 164 کا بیان نہیں ہوگا، کیس ختم کیسے ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ آپ کوئی ٹائم فریم دیں۔ ہم نے سیکریٹری داخلہ بھی کہا، لیکن کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ ہم نے پہلے آئی جی کو کہا کچھ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ : نمرہ کاظمی کی شادی قانونی قرار، دو ماہ کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم

آئی جی سندھ نے بتایا کہ دعا کے شوہر کا والد پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار کا ڈرائیور ہے۔ کچھ ٹائم دیں۔ نیت صاف ہے، کوششیں کر رہے ہیں، جلد بازیاب ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ نادرا سے اور ان کا شناختی کارڈ اور اسٹیٹ بینک سے اکاؤنٹ بلاک کروائیں، جس پر آئی جی نے بتایا کہ ہم نے کہا ہے، ان کی جانب سے تعاون نہیں ہو رہا۔ عدالت نے کہا کہ ہم آڈر کر دیتے ہیں۔

عدالت نے دعا زہرہ کے والدین کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ سر باڈر پر اطلاع دیں، وہ ملک سے باہر نہ نکلے۔ عدالت نے کہا کہ ہم ایف آئی اے و دیگر اداروں کو حکم دیتے ہیں۔

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت داخلہ بارڈر پر نگرانی، اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ اور نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لیتے ہوئے آئندہ سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top