جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈاکٹر عافیہ کیس : دفتر خارجہ کی امریکا سے سفارتی محاذ پر ازسر نو کوششوں کی تجویز

28 ستمبر, 2022 12:50

اسلام آباد : قانونی مشیر نے عدالت کو بتایا کہ دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کرسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے قانونی مشیر اسد برکی اور عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔

دفتر خارجہ کے قانونی مشیر نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے ازسر نو سفارتی کوشش کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ : ڈاکٹر عافیہ کیس میں قانونی اور سفارتی کوششوں کی تفصیلات طلب

مشیر کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ صرف سفارتی محاذ پر کوشش کرسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top