جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘مجھے پاکستانی مت کہو’، وقار یونس کے بیان نے سب کو دنگ کردیا

21 اکتوبر, 2023 15:21

بنگلورو: ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے بیان ‘مجھے پاکستانی مت کہو’ نے سب کو دنگ کردیا۔

سابق پاکستانی کپتان ورلڈکپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔

وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاک آسٹریلیا میچ میں بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا

تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ‘میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو’۔

خیال رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔

وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top