جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

11 جولائی, 2021 14:49

کراچی: پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جون میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ7 ہزار روپے سے زائد تھا، طلب بڑھنے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں 114 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا جدید کم ایندھن خرچ کرنے والے چار نئے طیارے حاصل کرنے کا فیصلہ

عید سے قبل فضائی سفر میں اضافہ بھی عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگا، کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

ایئرلائنز نے کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 13 روپے سے زائد کردیا۔ کراچی لاہور، اسلام آباد کراچی کا ریٹرن ٹکٹ پر 25 ہزار روپے سے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top