جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یہ چند کام انجام دیجئے اور موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کریں!!!ڈیجیٹل رپورٹ

28 جولائی, 2021 13:48

پاکستان کی آب وہوامیں گزشتہ 15 ، 20 سالوں میں کافی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

اس تبدیلی کو ہم نے ہیٹ اسٹروک ، ابنارمل بارشیں، سیلاب، ٹڈی دل کے حملےاور دوسری شکلوں میں دیکھا ہے۔

 

پاکستان کی آب وہوا میں تیزی سے تبدیلی کی وجوہا ت یہ ہیں۔

 

٭ درختوں کا کٹنا اور نئے درخت لگانے کی رفتا رمیں کمی

٭ خطرناک قسم کا کچرا بالخصوص پلاسٹک کی تھیلوں کو جلانا

٭فیکڑیوں کا دھواں

٭دھواں اُڑاتی گاڑیاں

وہ کون سے ایسے کام ہیں جو حکومت کو اورعوام کو مل کرکرنے ہیں تاکہ موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکیں۔

 

٭ درخت لگائیے اور اس کی دیکھ بھال کیجئے۔اگر یہ کام آپ نہیں کرسکتے تو کم سے کم ان درختوں کی نگہداشت کیجئے جو حکومت نے،
لگائیں ہیں تاکہ کوئی اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

٭کچرا جلانے پر پابندی ہواور خلاف ورزی کرنے والے کو فوری سزا ملیں۔ کچرا کنڈی کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کو جرمانے ہوں۔

 

یہ ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے  : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 آسان طریقے

 

٭پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہو اور ماحول دوست پلاسٹک بیگز اور کپڑوں کے تھیلے استعمال کرنے پر زور دیا جائے۔

٭دھواں اڑاتی پرُانی گاڑیوں پر پابندی ہو اور ان کا فٹنس ٹیسٹ کیا جائے اور اس کے بعد انھیں سڑک پرآنے کی اجازت ہو۔

٭بڑی بڑی فیکٹریوں کو شہر سے باہر رکھا جائے اور اگرمشینوں کے دھویں کو روکنا ممکن نہ ہو تو فیکٹریوں کے لئے سزا کے طور،
پر ماہانہ ہزاروں درخت لگانے کا قانون ہو۔بلکہ فیکڑی کی ریونیو کے مطابق درخت لگانے کا قانون بنایا جائے۔

٭اسکولوں میں ماحولیاتی آلودگی کے وجوہات اور اس کے سدباب سے متعلق ایک پورا مضمون ہو جو کم سے کم پرائمری ،
و سیکنڈری کلاس میں پڑھایا جائے تاکہ آنے والی نسل کو اس بارے میں فکری طور پرتیار کیا جائے۔

 

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top