پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

پی ایس ایل میں خواجہ نافع کے چرچے، سلیکشن کیسے ہوا؟ سرفراز کا انکشاف

20 فروری, 2024 15:04

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع سے متعلق سرفراز احمد نے بڑا انکشاف کر دیا۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ خواجہ نفع کو فیس بک پر ان کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر سلیکٹ کیا گیا تھا۔

19 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جس میں کوئٹہ نے لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور قلندرز نے گلیدی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔

 اس میچ میں کھلاڑی خواجہ نافع کے خوب چرچے ہوئے انہوں نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

 ان کی 31گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نےنے انکشاف کیا کہ فیس بک پر خواجہ نافع کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا گیا تھا کیونکہ ان کی بیٹنگ بےحد شاندار تھی جس کی بنیاد پر ان کا سلیکشن ہوا۔

سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ خواجہ نافع نے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے، البتہ وہ بی پی ایل (بنگلادیش پریمیئر لیگ) کا حصہ ضرور رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے اور پھر کوئٹہ نے انہیں منتخب کیا، وہ بہت باصلاحیت ہے اور مستقبل کا اسٹار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top