جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لانگ مارچ کی آڑ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پنجاب و اسلام آباد اسمگل کرنے کا انکشاف

31 اکتوبر, 2022 13:27

اسلام آباد : لانگ مارچ میں گاڑیوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کی عید ہو گئی۔ سابقہ قبائلی علاقوں، مالاکنڈ ڈویژن و بلوچستان سے نان کسِٹم پیڈ گاڑیاں پنجاب لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑے قافلوں کے ہمراہ متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پنجاب و اسلام آباد لائی جا سکتی ہیں۔ جو مختلف چور بازاروں میں پارٹس کی صورت میں فروخت کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔ آزادی مارچ کے شرکاء کی آڑ میں منشیات مافیا و اسلحہ مافیا بھی موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اور بلوچستان کی سرحد پر نان کسٹم پیڈ سامان کی بڑی کھیپ برآمد

خفیہ اداروں نے حکومت کو رپورٹ دے دی، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت سہولت کار بنی ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top