جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فرزند پشاور، شہنشاہ جذبات دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے

07 جولائی, 2021 11:20

کراچی : شہنشاہ جذبات دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کئی دہائیوں تک اسکرین پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار و شہنشاہ جذبات محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں اپنے کروڑوں مداحوں کو چھوڑ کر جَہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

دلیپ کمار کو پچھلے ماہ سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ دلیپ کمار کی تدفین ممبئی کے جوہو قبرستان میں بعد نماز عصر کی جائے گی، دلیپ کمار ایک طویل عرضہ سے بیمار تھے اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو ہمیشہ دعاؤں کی اپیل کرتی رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

شہنشاہ جذبات کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ان کی اہلیہ کو فون کرکے اظہار تعزیت کیا اور سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ دلیپ کمار کا جانا ہماری ثقافتی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کو سینیما کی دنیا میں عظیم شخصیت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہیں انوکھے ہنر ملا تھا، جس کے باعث کئی نسلوں کے لوگ ان کے چاہنے والے تھے۔

دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔ وہ 11 دسمبر 1922 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انہیں دی فرسٹ خان اور ٹریجڈی کنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے 6 دہائیوں تک فلم انڈسٹری کے لیئے اپنی خدمات انجام دیں۔

دی فرسٹ خان نے 1944 میں اپنی اداکاری کا آغاز فلم جوار بھاٹا سے کیا۔ انہوں نے دیوداس، نیا دور، مغل اعظم، گنگا جمنا، کرانتی اور کرما سمیت 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مداحوں نے آخری بار 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم قلعہ میں دیکھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top