جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈی آئی خان :دہشت گردو کا خودکش حملہ ؛ 3 سکیورٹی اہل کار شہید

12 دسمبر, 2023 11:23

 

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئےہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن اسکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور رات 3 بجے خود کش گاڑی اسکول کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔

پولیس کنٹرول روم کے مطابق درابن اسکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے ، دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔

رپورٹ کے مطابق دریں اثنا دہشت گردوں نے اسکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

تاہم واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

یہ پڑھیں : کراچی: مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے، 3 افراد جاں بحق

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top