مقبول خبریں
دھاندلی کے باوجود بھی پیپلز پارٹی کا میئر بننا ناممکن ہے: حافظ نعیم الرحمان
کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود اب بھی ان کا میئر بننا ناممکن ہے۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے باوجود اب بھی ان کا میئر بننا ناممکن ہے، 9 مئی کو ڈھال بنا کر پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم اور عمران خان کو ایک جیسی بیماری ہے : ناصر حسین شاہ
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے اور اگر میئر کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو احتجاج کریں گے۔