جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 27 دہشت گرد جہنم واصل

12 دسمبر, 2023 15:04

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 27دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درہ زندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،اس کارروائی میں 27دہشت گرد مارے گئے،
آپریشن کے دوران 2سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف کاروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 17دہشت گردوں کو ہلاک کیا،اس کے علاوہ کلاچی میں مزید 4دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 6دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،دہشت گردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے دربان میںدہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد خودکش حملہ آور نے بھی خود کو اڑادیا،دھماکوں میں عمارت گرنے سے 23سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں تمام 6دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

‘ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 27 دہشت گرد جہنم واصل

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top