جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈینگی کنٹرول مہم : حمزہ شہباز کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

08 جولائی, 2022 15:42

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لئے یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بنائی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس مین پنجاب کے ہر ضلع میں انسداد ڈینگی کیلئے جاری مہم کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلی نے ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بنانے اور تشکیل کا عمل 24 گھنٹے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کا اعلان، کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا : وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لئے خود فیلڈ میں نکلیں۔ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران بھی دورہ کریں۔ کمشنرز تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی ہیلتھ افسران اور متعلقہ حکام کی مانیٹرنگ کریں۔ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ سرگرمیوں کا تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ اور مستند ہونا چاہیئے۔

انہوں نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر 4 اضلاع کے انتظامی افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسان کی زندگیوں کا معاملہ ہے، کارکردگی بہتر بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنا متعین کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں۔ مہم میں خامیوں کو فوری طورپر دور کیا جائے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top